ڈھاکہ،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیشی حکومت نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر میانمار کے سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔ اس احتجاجی مراسلے میں روہنگیا مسلمانوں کی مہاجرت کو بھی شامل کیا گیا۔ ڈھاکا سے بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار کے ڈرونز اور ہیلی کاپٹر گزشتہ اتوار، منگل اور جمعرات کے روز اْن کی ملکی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ دوسری جانب میانمار کے صدارتی ترجمان کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت یا نشان موجود نہیں کہ میانمار کی جانب سے بنگلہ دیش کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔